ایک نیوز: اٹک جیل سے قیدی نمبر 804 سے بڑی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سےملاقات کرنےکی درخواست دائرکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی۔ سابق وزیراعظم نے اٹارنی کے ذریعے وکیل لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم سے ملاقات کی درخواست دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کے لیے بھی نام درج کیا ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ،سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔