بھارت کے آئین کی تمہید سے "سیکولر" اور "سوشلسٹ" کے الفاظ غائب

بھارت کے آئین کی تمہید سے
کیپشن: The words "secular" and "socialist" are absent from the Preamble of the Constitution of India

ایک نیوز: مودی سرکار کا بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا منصوبہ کھل کر سامنے آ گیا۔ مودی سرکار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتار پھینکا۔

تفصیلات کے مطابق نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں اراکین کو فراہم کردہ آئین کی تمہید کتاب سے سیکولر ازم اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب کردیے۔ بھارتی آئین کے دیباچے میں بھارت کو سوشلسٹ اور سیکولر ریاست قرار دیا گیا ہے۔

اپوزیشن ارکان نے بتایا ہے کہ آئین کی نئی شائع کردہ کتاب سے مودی سرکار نے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیے۔

اپوزیشن لیڈر ادھیر رانجن چوہدری کا کہنا تھا کہ "آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے"۔