ایک نیوز: لاہورسے بچے اغوا کر کے انہیں جرائم پیشہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملزمان کو گرفتار کرکے 2 بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہناہےکہ راوی روڈ کے علاقے سے 2 بچے بازیاب ہوئے ہیں۔ 2 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ طاقت گینگ گرفتار کرنا باقی ہے۔تفتیشی افسر کا کہناہےکہ8 سالہ عبداللہ کو گردن پر چھری رکھ کر انارکلی سے اغوا کیا گیا ۔
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ عرصہ دراز سے بچے اغوا کر کے انہیں جرائم پیشہ بنا رہا ہے۔