ایک نیوز: پاک آرمی کے زیر انتظام عمر کوٹ اور حیدرآباد گیریژن میں شاندار یوم دفاع اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان آرمی نے فٹبال کے فروغ اور معاشرے کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے ٹورنامنٹ منعقد کیا۔
فٹ بال ٹورنامنٹ پورے جوش و جذبہ کے ساتھ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل حبیب الیون ٹنڈوالہیار اور یونائیٹڈ ایف سی عمر کوٹ کے درمیان پی سی بی کمپلکس میرپورخاص میں کھیلا گیا۔ حبیب الیون نے مقابلہ 3 اور 1 سے جیتا۔
یوم دفاع اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل حیدرآباد اور مٹیاری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سیمی فائنل گریژن اسپورٹس کامپلکس حیدرآباد کینٹ میں کھیلا گیا۔ سیمی فائنل کا ٹائٹل حیدرآباد نے جیتا اور اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔
ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ شہریوں کی جانب سے پاک فوج کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔