ایک نیوز: لیسکو نےبجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے پندرویں روز میں 30افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق تمام سرکل میں 435 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں سے239ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 1، کمرشل 20 اور 418 ڈومیسٹک تھے۔ کنکشنز منقطع کر کے ان کو دس لاکھ بیالیس ہزار تین سو گیارہ یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،جن کی مالیت4 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ احمد ٹاؤن مومن پورہ میں انڈسٹریل کنکشن ک1 کروڑ 36 لاکھ سے زاہد کا جرمانہ کیا گیا ہے،موہنی روڈ داتا دربار میں کنکشن کو9 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ملک پارک شاہدرہ میں کنکشن کو پکڑے جانے پر2لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔یوسف پارک جیا موسیٰ میں کنکشن کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔
پندرہ روز کے آپریشن کے دوران کل6 ہزار 5558 کنکشن چیک کئے گئے ہیں،5 ہزاردرخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل411ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک1 کروڑ 44 لاکھ سے زائدچارج کئے گئے ہیں ، جن کی رقم 62 کروڑ 39 لاکھ سے زاہد ہے