پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست؛ نیب کا جواب جمع

پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست؛ نیب کا جواب جمع

ایک نیوز: پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر  نیب نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا ۔ 

رپورٹ کے مطابقپرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ، نیب نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔ 

عدالت نےنیب وکیل کو ہدایت کی کہ نیب جواب کی کاپی درخواست گزار وکیل کو فراہم کریں ۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف  نے استفسار کہا کہ جب نیب اس کیس میں پارٹی ہے تو سنگل بنچ کیسے یہ کیس سن سکتا ہے ؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سنگل بنچ کیس سن سکتا ہے یا نہیں فریقین آئندہ سماعت پر اس نقطے پر بھی دلائل دیں ۔ جس کے بعدلاہور ہائیکورٹ نے کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے درخواست دائر کی  جس میں کہا گیا ہےکہ ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا  لیکنعدالتی حکم کے باوجود پرویز الہی کو گرفتار کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے ۔