بھارتی گلوکار راہول ویدیا اور دیشا پرمار کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Sep 21, 2023 | 10:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اور اُن کی اہلیہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راہول ویدیا نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سے آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو بتایا کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

راہول ویدیا نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ دیشا اور اُن کی بیٹی بالکل ٹھیک ہیں۔اس خوشی کے موقع پر راہول ویدیا نے اپنے خاندان اور ہسپتال انتظامیہ کا بےحد شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راہول ویدیا کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا سال 2021 میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ دیشا پرمار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں