شاہین اور انشاءآفریدی کے ولیمہ کی تقریب کہاں ہوگی؟

Sep 21, 2023 | 10:09 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے اہلخانہ سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور اہم سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی مہندی کی تقریب بھی کراچی میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں