ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
دورہ امریکا کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی افغان مہاجرین اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔
نگران وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی انتونیو گوتریس سے ملاقات اقوام متحدہ کے 78 ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
قبل ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے صدر، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹا لینا جارجیوا اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔