کوہ پیما سرباز علی نے 8ویں بلند ترین چوٹی کا ریئل سمٹ سر کرلیا

Sep 21, 2023 | 09:27 AM

ایک نیوز: پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو کا ریئل سمٹ بھی سر کرلیا، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔

2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو کو سر کیا۔

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق پونے چھ بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچے۔

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرچکے ہیں، پاکستانی کوہ پیما بقیہ دو چوٹیاں سر کرنے جلد چین روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں