شادی شدہ جوڑا 311 سال پُرانا ڈاک خانہ خریدنےمیں کامیاب

Sep 21, 2023 | 07:32 AM

ایک نیوز: برطانوی نژاد امریکی کاروباری شخصیت دنیا کا سب سے پرانا پوسٹ آفس خریدنےمیں کامیاب ہوگئے،اوراہلیہ کےہمراہ ڈاک خانےکوچلانے امریکا سے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی علاقے لنکن شائر سے تعلق رکھنے والے بیری فورڈ اور شمالی لینرک شائر سے تعلق رکھنے والی ان کی اہلیہ میری گزشتہ20 سالوں سے امریکی ریاست فلوریڈا میں زندگی بسر کر رہے تھے۔
تین سال قبل ان کو311 برس پُرانے سینکواہر ڈاک خانے کی فروخت کے متعلق علم ہوا جس کے بعد انہوں نے اس کو خریدنے کی کوشش کی۔
بیری فورڈ لیک لینڈ میں ایک کمپنی کے مالک ہیں جو نجی ہوائی جہاز مالکان کیلئے ان کے جہازوں کو صاف کرتی ہے۔ دونوں برطانیہ میں ایک کاروبار خریدنا چاہتے تھے جہاں ان کی بیمار مائیں زندگی بسر کر رہی تھیں۔
ڈاک خانے کو خریدنے کیلئے انہوں نے ایک پیش کش کی لیکن دوسری کوشش میں یہ کاروبار خریدنے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاک خانہ خریدنے کے بعد بیری فورڈ دنیا کے سب سے پرانے ڈاک خانے کے 17ویں پوسٹ ماسٹر بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں