ایک نیوز:نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کاکہناتھاکہ عالمی تنازعات کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت حل کریں۔
تفصیلات کےمطابق نیویارک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل کااہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں پاکستان،ایران،روس کےوزرائےخارجہ شریک ہوئے،اس کےعلاوہ ازبکستان،کرغیزستان اورقازقستان کےوزرائےخارجہ نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔
نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نےایس سی اوممالک کےتعلقات کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورعالمی تنازعات حل کرنےکیلئےاقوام متحدہ کےکردارپرزوردیا۔
جلیل عباس جیلانی نےیواین کاکردارمضبوط بنانےکیلئےشنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کاخیرمقدم کرتےہوئے،عالمی تنازعات کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت حل کرنےپربھی زوردیا۔