ایک نیوز:صوابی میں کنویں میں گیس بھرجانےسےبچی سمیت چارافرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق صوابی میں مہاجرکیمپ کےایک گھرمیں گٹرکیلئےکنواں کھوداجارہاتھا،کنویں میں گیس بھرجانےسےبچی سمیت چارافرادجاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق 14سالہ بچی کنویں میں بےہوش ہوئی تووالدبچانےگیاپرواپس نہ آیا،دوپڑوسی کنویں میں اترےوہ بھی گیس سےبےہوش ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےتمام افرادکوکنویں سےنکال کرہسپتال منتقل کردیا،ہسپتال میں ڈاکٹروں نےتمام افرادکی موت کی تصدیق کردی۔