کراچی:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،چوکیدارزخمی

کراچی:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،چوکیدارزخمی
کیپشن: Karachi: Firing by unknown persons, one person killed, watchman injured

ایک نیوز:کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ مدرسےکاچوکیدارزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےابوالحسن اصفہانی روڈپرمدرسےکےباہرفائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورچوکیدارزخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت شیرخان کےنام سےہوئی،مقتول نمازپڑھ کرمسجدکےباہربیٹھاتھا،مقتول شیرخان ایک ماہ قبل بیرون ملک سےپاکستان آیاتھا،نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے10فائرکئے،فائرنگ سےشیرخان موقع پرہی جاں بحق ہوگیااورمدرسےکاچوکیداربھی زخمی ہوا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کاواقعہ دہشتگردی کاواقعہ ہے،تحقیقات کیلئےمدرسہ کی انتظامیہ سےبھی رابطہ کیاہے،واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،جائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔