گھوٹکی:مزداٹرک اورکارمیں ٹکر،5افرادجاں بحق،2زخمی

Sep 21, 2023 | 02:18 AM

ایک نیوز:گھوٹکی میں مزداٹرک اورکارکی ٹکرسےپانچ افرادجاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گھوٹکی کےقریب ملتان سکھر موٹر وے پرکاراورمزداٹرک کی ٹکرکےنتیجےمیں پانچ افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔
موٹروےپولیس کےمطابق حادثہ لوکیشن نمبر488 کے مقام پر پیش آیا ،حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثےمیں پانچ افرادجابحق اوردوافرادزخمی ہوگئے،مرنےوالوں اورزخمیوں کاتعلق ایک ہی خاندان سےہے۔
موٹروےپولیس کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں زخمیوں اور لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں