ایک نیوز:گھوٹکی میں جائیدادکےتنازعےپر بیٹےنےماں،بہن اوردوبھانجیوں کوموت کی نیندسلادیا۔
تفصیلات کےمطابق گھوٹکی کےعلاقےآفتاب کالونی میں انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا،اےسیکشن تھانےکی حدودمیں ملزم نےاپنی ماں سمیت4افرادکوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق ملزم کااپنےگھروالوں کےساتھ جائیدادکاتنازع چل رہاتھا،ملزم عمران ٹگڑچندروزقبل جیل سےرہاہوکرآیاتھا،مقتولین گھرمیں سورہےتھےکہ ملزم گھرمیں گھس آیا۔
پولیس کےمطابق ملزم نےاپنی بوڑھی ماں،بہن اور2بھانجیوں کو کلہاڑی کےوارکرکےقتل کردیا،ملزم قتل کی واردات کے بعدجائےوقوعہ سےفرارہوگیا،قتل ہونےوالوں میں2بچیاں 9سال کی اقرا،6سال کی آیت بھی شامل ہے۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیااورموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں ،ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپےبھی مارےجارہےہیں۔