ایک نیوز: بالی ووڈ کی سابقہ مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور ایک بار پھرجلوہ گرہونگے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ماضی کی مشہورفلم ”جب وی میٹ“ کو آج بھی مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہےکہ اس فلم کا سیکوئیل بنانےکی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق فلم کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس فلم کے سیکوئیل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ”جب وی میٹ 2“میں بھی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ہی کاسٹ کیا جائے گا۔
کامیڈی سے بھرپور فلم”جب وی میٹ“ کے مداح ایک بار پھر مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور شاہد کپور کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق”جب وی میٹ2 “بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور سیکوئیل کے ہدایت کار بھی امتیاز علی ہوں گے۔