پرویز الٰہی کیخلاف کرشنگ کوٹہ بڑھانے کا مقدمہ درج

Sep 21, 2023 | 00:21 AM

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سرکاری افسران کے خلاف کرشنگ کوٹہ بڑھانے کا مقدمہ درج ہوگیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کردیا، تاہم جج نے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کےلیے جیل بھیج دیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے گرفتار کردہ ملزمان میں سابق سیکریٹری خرم شہزاد، سابق ڈی جی انڈسٹریز، چیف انسپکٹر بوائلر نواز چیمہ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عماد الدین بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں پرویز الہٰی، مونس الہٰی، تحریم الہٰی اور سرکاری آفیسرز شامل ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمہ شوگر ملوں کو خلاف قانون کرشنگ کوٹہ دینے پر درج ہوا، اس کوٹے کی منظوری 2022ء میں دی گئی۔

مزیدخبریں