ایک نیوز: پشاور اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق پشاور کے علاقے نڑے خار میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس سامنے آیا، وائرس افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں موجود وائرس سے ملتا جلتا ہے۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے تروا کے سیوریج واٹر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جو افغانستان کے صوبے قندھار میں پائے جانے والے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔