ٹیکس چوری ثابت ،ٹرمپ پر نیویارک میں پابندیاں عائد

Sep 21, 2022 | 23:47 PM

ایک نیوز نیوز:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے تین بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی ٹیکس بچانے کے لیے فراڈ کے مقدمہ کی تحقیقات کے بعد عائد کی گئی ۔ریاست نیو یارک نے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف 25 کروڑ ڈالر کا مقدمہ کیا ہے۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل  نے بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان نے فراڈکیا ہم نے اس معاملے کی تحقیقات کیں اور تحقیقات میں ٹرمپ اور اس کے بچوں کو جرم میںملوث پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات تین سال تک جاری رہیں۔ ٹرمپ اور ان کے ادارے نے پراپرٹی کا غلط تخمینہ دیا۔ ٹرمپ نے ٹیکس کاغذوں پر جھوٹ بولا، جسے ٹیکس وصولی ادارے کو بھیجا جا رہا ہے۔نیویارک کے اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرمپ فیملی پر نیو یارک میں کاروبار کرنے پر 5 سال کی پابندی لگائی جا رہی ہے۔ 
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن نے 2011 سے 2021 کے درمیان دھوکہ دہی کی متعدد کارروائیاں کیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے بھی دوبارہ مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

مزیدخبریں