فیسوں میں اضافہ ، یونیورسٹی کے4 طلباء کا اقدام خودکشی

فیسوں میں اضافہ ، یونیورسٹی کے4 طالبعلم کا اقدام خودکشی
کیپشن: Fee hike at Allahabad University; four students ‘attempt self-immolation’

ایک نیوز نیوز: بھارت کی آلہ آباد یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافہ سے تنگ آکر چار طلبا نے خود کشی کی کوشش کی ۔
تفصیلات کےمطابق الہ آباد یونیورسٹی کی جانب سے فیس میں 400 فیصد اضافے پر 22 سالہ طالب علم اپنے ہاتھوں میں گیس سلنڈر اور لائٹر لے کر یونیورسٹی کی عمارت پر چڑھ گیا اور دھمکی دی کہ اگر یونیورسٹی حکام نے ان کے مطالبات تسلیم  نہ کئے تو وہ خود کو دھماکے سے اڑا دے گا ۔اس کے ایک دن بعد منگل کو مزید چار طالب علموں نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی۔
"کیمپس میں پولیس فورس نےان کی خود سوزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا،پولیس سلنڈر لیکر یونیورسٹی کی عمارت پر چڑھے طالبعلم کو منانے کیلئے ترلے کرتی رہی ۔جبکہ ایک طالبعلم نے مٹی کا تیل پی لیا جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔طلباء کا ایک گروپ گزشتہ 25 دنوں سے یونیورسٹی کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف کیمپس میں احتجاج کر رہا ہے۔