ایک نیوز نیوز: ترجمان وفاقی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسان اتحاد کے نمائندوں سے وفاقی حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسان اتحاد کے نمائندوں کے ساتھ وزیرداخلہ کے مذاکرات رات ساڑھے آٹھ بجے وزیرداخلہ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذاکرات کامیاب رہے اور کسان اتحاد کے نمائندوں نے اس شرط پر اپنا احتجاج ختم کرنے کا وعدہ کیا کہ وطن واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف سے کسان اتحاد کے نمائندوں کی ملاقات کرائی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کسان اتحاد کے نمائندوں کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی۔ وزیر داخلہ نے آج کا احتجاج ختم کرنے پر کسان اتحاد کا شکریہ ادا کیا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کسان اتحاد کے نمائندوں سے ملاقات کیلئے ایف نائن پارک کا شوڈول کینسل کردیا۔ جس کی وجہ سے ان کی ایف نائن پارک میں میڈیا سے گفتگو بھی منسوخ کردی گئی۔