کے پی کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا امکان 

کے پی کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا امکان 
کیپشن: Chance of rain again in upper reaches of KP

ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کے پی کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش  ہوسکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوامیں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی ، نوکنڈی،بھکر،جوہر آباد اورنورپورتھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔