ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاکہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے ، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج مزید دو وزرا کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد وزرا کی تعداد 72 ہوگئی۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔
آج 70 وزراء 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ PDM الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔
رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 21, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی،سینکڑوں کنٹینرزاسلام آباد آگئے ہیں۔30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے۔رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے۔27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے۔عوام کا فیصلہ 2 ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اورگھر جاؤ۔