فیروز خان کی اہلیہ کا جسمانی تشدد کا الزام، علیحدگی کی تصدیق

Sep 21, 2022 | 21:35 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے شوبز سٹار فیروز خان کی اہلیہ علیزہ سلطان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اداکار سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی شادی چار سال رہی لیکن اس عرصہ کےدوران انہیں اپنے شوہر کی جانب سے جسمانی، نفسیاتی تشدد، بےوفائی اور بلیک میلنگ برداشت کرنی پڑی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب بہت سوچ بچار کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ وہ اپنی زندگی اس خوفناک انداز میں ہیں گزار سکتیں اور نہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے اس تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں۔ 

یاد رہے کہ آج ہی کراچی کی مقامی عدالت نے اداکار فیروز خان کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ عدالتی اجازت کے بغیر بچوں سے ملاقات نہیں کی جاسکتی۔ فیروز خان نے کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں درخواست دائر کی تھی جس میں بچوں سے ملاقات کی استدعا کی گئی تھی۔ 

فیروز خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بچوں کا خرچ ادا کررہے ہیں، سکول میں داخلہ بھی دلوایا ہے مگر بچوں کی والدہ انہیں سکول نہیں بھیج رہیں۔ جس پر اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ گلستان جوہر میں ان کی رہائش ہے جبکہ سکول ڈیفنس میں ہے۔ جہاں سے سکول لیکر جانا ان کے لیے مشکل ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں