ٹرانسجنڈر بل پرمولانا فضل الرحمان نے بھی خاموشی توڑ دی

Sep 21, 2022 | 21:34 PM

ایک نیوز نیوز:جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ٹرانسجنڈر بل پر خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ ٹرانسجنڈربل 2018 کا بل ہے،اس وقت ہماری پارٹی نے اس بل کی مخالفت کی تھی ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیلئے مہنگائی سب سےبڑی پریشانی ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے ۔ ایک سال میں ملکی حالت بہتر ہو جائے گی۔ہم تنکےجمع کرکےملکی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کررہےہیں،ڈالرنےکبھی اوپر جاتا ہے تو کبھی نیچے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پرفردجرم عائدہونےجارہی ہے ان کی سیاست مرچکی ہے ۔غلام ابن غلام آزادی کی بات کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں