آرمی چیف کا بحرین کے کمانڈر انچیف سے ٹیلیفونک رابطہ، حمایت پر اظہار تشکر

Sep 21, 2022 | 21:11 PM

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بحرین کے کمانڈر انچیف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر انچیف نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔ اس کے علاوہ بحرین کے کمانڈر انچیف نے ریسکیو، ریلیف کی پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے برادر ممالک کی مدد کو متاثرین کی بحالی میں اہم قرار دیا۔ 

مزیدخبریں