ملکہ کی موت کی پیشگوئی کرنے والی نجومی نے چارلس کے بارے میں کیا کہہ دیا

Sep 21, 2022 | 19:29 PM

ایک نیوز نیوز: ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی اس ماہ کے آغاز میں سچی پیشگوئی کرنے والی نجومی جمائما پیکنگٹن نے بتا دیا کہ چارلس سوم کب تک بادشاہ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

نجومی جمائما پیکنگٹن نے پیش گوئی کی کہ ملکہ کی وفات کے بعد عملیات کیں تو انہیں معلوم ہوا کہ بادشاہ چارلس پیچھے ہٹ جائیں گے اور ولیم کو پرنس ریجنٹ بنا دیں گے، ایسا اس ملک میں پہلے بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنس ولیم اگلے 12 ماہ میں کنگ کے زیادہ تر فرائض سنبھال لیں گے۔

جمائما پیکنگٹن نے یہ بھی پیشگوئی کی کہ پرنسس این کو جلد ڈچز آف ایڈنبرگ کا خطاب دے دیا جائے گا۔  

جمائما پیکنگٹن نےاس سے قبل بریگزٹ، پرنس فلپ کی موت، تھریسا مے کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

جمائما پیکنگٹن دنیا کی واحد نجومی ہیں جو اسپریگس نامی سبزی کو ہوا میں اُچھال کر مستقبل کا احوال بتاتی ہیں۔

مزیدخبریں