ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف سے امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور جان کیری کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بائیڈ ن انتظامیہ کے کردار کو سراہا ۔وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اس بحران کے حل کے لیے جان کیری کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے دوران بین الاقوامی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالا ہے۔ اس کے باوجود یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے .وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 1400 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ، 33 ملین لوگ موسمیاتی پناہ گزینوں کے طور پر بے گھر ہوئے، جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین تھیں۔ چالیس لاکھ ایکڑ فصل تباہ ہوئی،پاکستان کو ایک بے مثال قدرتی آفت کا سامنا تھا۔
جان کیری نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سیلاب کی وجہ سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے جان کیری کی ملاقات
Sep 21, 2022 | 19:23 PM