کورونا کے بعد ایک اور موذی مرض کے سر اٹھانے کا انکشاف

کورونا کے بعد ایک اور موذی مرض کے سر اٹھانے کا انکشاف
کیپشن: The revelation of the rise of another infectious disease after Corona(file photo)

ایک نیوز نیوز: ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں پولیو وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور، سوات، راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح بنوں، جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ پشاور کے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اسی طرح رواں برس راولپنڈی اور سوات کے سیوریج میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے نمونے 30 اگست تا 8 ستمبر لئے تھے۔ اسی طرح رواں برس 27 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں برس خیبرپختونخوا کے 17، پنجاب کے 8،

 سندھ کے 1 اور اسلام آباد کے بھی 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جینیاتی تشخیص جاری ہے۔ یاد رہے کہ سال 2021 میں 65 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔