سیلابی پانی کی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے بھارت سےمچھر دانیاں خریدنے کا فیصلہ

Sep 21, 2022 | 18:53 PM

ایک نیوز نیوز:ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے بعد پیدا ہونیوالی بیماریوں کی روک تھا م کیلئے بھارت سے مدد لینے کا فیصلہ ، وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے  کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی ،نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام نے بتایا کہ پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔حکام کے مطابق عالمی ادارہ گلوبل فنڈز فوری طور پر بھارت سے مچھردانیاں خرید کر دینےکو تیار ہے، اتنی بڑی تعداد میں مچھر دانیاں فوری طور پر بھارت سے خریدی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس ماہ سندھ میں ملیریا کے 80 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکےہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات کی شدید قلت ہے ، ملیریا سے بڑی تعداد میں بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں