ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ایک درجہ مزید تنزلی

Sep 21, 2022 | 18:30 PM

ایک نیوز  نیوز: ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجے مزید تنزلی سے تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ، بابر اعظم جو ایک عرصے تک ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سرفہرست رہے اب وہ چوتھے نمبر پر پہنچ چکے ہیں ۔


 پاکستانی بلے باز محمد رضوان825پوائنٹس کیساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے بلے باز ایڈم مارکرم ہیں جن کے 792پوائنٹس ہیں ۔ بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جن کے ٹیبل پوائنٹس پر 780پوائنٹس ہیں ۔ بابر اعظم 771پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔واضح رہے کہ بابر اعظم مسلسل کئی سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے ، ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں بھی بابر اعظم پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ۔ 
 

مزیدخبریں