ایک نیوز نیوز: حکومت نے لاہوراسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والے پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب پارلیمنٹ ممبرز اپنا تعارف کروا کے بغیر ٹیکس دیئے ٹول پلازے سے جا سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دے دیاہے۔ اس روٹ پر ایک طرف کا ٹیکس 1000 روپے ہے
پارلیمنٹ ممبران کی گاڑیاں اب اپنا تعارف کروا کے ٹول پلازہ سے جاسکیں گی۔
نیشنل ہائی وے کونسل کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس سے استشنیٰ کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایم 2 موٹروے پر پارلیمنٹرینز پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیاتھا۔ جس کے تحت پارلیمنٹ ممبرز کو بھی عام عوام کی طرح ٹول سے گزرنے پر مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔