پاک انگلینڈ ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

پاکستان ٹیم نے آج ٹریننگ سیشن کرنا تھا لیکن اس کو منسوخ کردیا گیا ہے
کیپشن: پاکستان ٹیم نے آج ٹریننگ سیشن کرنا تھا لیکن اس کو منسوخ کردیا گیا ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آج ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم نے آج ٹریننگ سیشن کرنا تھا لیکن اس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان  نے بھی بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی آج ہونے والے پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل بروز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔