پاکستان کی شرح نمو گزشتہ سال سے کم : ایشیائی ترقیاتی بینک  

Sep 21, 2022 | 13:44 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی رہی ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

اے ڈی بی  کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0 فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔ سیلاب اور بیرونی ادائیگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں مزید کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ درآمد میں کمی کے باعث صنعتی پیداوار میں کمی ہوسکتی ہے۔  رواں مالی سال افراط زر میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ رواں مالی سال افراط زر کی شرح 18 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ عام انتخابات سے قبل سیلاب کی صورتحال، مہنگائی میں اضافہ آؤٹ لک کیلئے خطرہ ہیں۔

مزیدخبریں