ایک نیوز نیوز: سعودی عرب کے شہر قطیف میں سکول بس کو اوورٹیک کرنے پر ڈرائیور کو 6 ہزار ریال جرمانہ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بچوں کی آمد ورفت کے دوران میں کسی بھی گاڑی کو سکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بچوں کو سوار کرنے یا اتارنے کیلئے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کرنا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر تین ہزار سے چھ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ سکول بس کھڑی ہوئی دیکھیں تو ایسی صورت میں بچوں کی سلامتی کی خاطر اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں اور گاڑی کو روک لیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہر قطیف میں ایک سکول بس کھڑی تھی۔ اس دوران ایک گاڑی تیزی سے گزری اور ایک بچی اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔
اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوتی تو بچی گاڑی کے پہیوں کے نیچے آجاتی۔
محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈرائیور کو سزا دلوانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دے دیا ہے۔
حفاظًا على سلامتهم؛ يجب على قائدي المركبات عدم تجاوز حافلات النقل المدرسي على الطرق
— المرور السعودي (@eMoroor) September 20, 2022
#المرور_السعودي pic.twitter.com/AXamMMhFpw