گوگل نے غلطی سے سافٹ وئیر انجنئیر کے اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ ڈالر بھیج دئیے

Sep 21, 2022 | 13:01 PM

  ایک نیوز نیوز: امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی  گوگل نے آن لائن بلاگر کو  غلطی سے ڈھائی لاکھ ڈالر بھیج دیے۔ 

یوگا لیبز میں سکیورٹی انجینیئر کی حیثت سے کام کرنے والے سام کری  کے بنک اکاؤنٹ میں گوگل کی طرف سے 24 لاکھ 9 ہزار999 ڈالر وصول ہوئے۔ تاہم انہوں نے کمپنی کو فوری ای میل کی جب تین ہفتے تک بھی جواب نہ ملا تو انہوں نے ٹویٹ کردیا کہ اگر کمپنی رقم واپس نہیں چاہتی تو کوئی مسئلہ نہیں جس پر کمپنی نے ای میل کا جواب دیا اور مقامی ویلز فارگو (ملٹی نیشنل فنانشل سروسز کمپنی)  کے ذریعے گوگل کو رقم واپس لوٹا دی گئی ۔

کری کا کہنا تھا کہ وہ ’بَگ باؤنٹی‘ پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں جن میں کسی سافٹ ویئر میں کمزوریاں تلاش کرنے والے ہیکروں کو معاوضہ دیا جاتا ہے، لیکن اس کام کا گوگل کی طرف سے بھیجی گئی رقم بھیجنے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

 دوسری طرف گوگل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔  گوگل ٹیم نے انسانی غلطی کی وجہ سے غلط شخص کو ادائیگی کر دی۔ ہمیں خوشی ہے کہ متعلق شخص نے ہمیں معاملے کی جلد اطلاع دے دی۔

مزیدخبریں