وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات

Sep 21, 2022 | 12:49 PM

  ایک نیوز نیوز: ایران اور پاکستان دونوں کے مشترکہ ثقافتی اقدار ہزاروں سال پرانی  دونوں قومیں ایک خاندان ہیں۔ ایران کے  صدرابراہیم  رئیسی کی وزیراعظم شہباز شریف  سے ملاقات۔  حالیہ سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
 رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیراعظم  شہباز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات  صرف دو ہمسایوں ممالک اور معمول کی بنیاد پر نہیں ہیں بلکہ ثقافتی قربت اور مشترکہ اعتقادات کی بنیاد پر ہیں۔

ایران کے صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن مدد کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی طرفین کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے  حکام کے درمیان بڑھتی ملاقاتیں اور مشاورت باہمی تعاون کے فروغ  اور تعلقات کی توسیع میں مثبت کردار ادا کریں گی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی پانچ دنوں میں دوسری ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اور ایران ایک ہی خاندان کے افراد ہیں، ہم اپنے دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ ہرممکنہ حد تک تعلقات کو خصوصاً اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں