ایک نیوز نیوز: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعدڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1.09 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 240 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 220 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں کمی دیکھنے میں آئی اور اس وقت انڈیکس 10 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 210 پوائنٹس پر آ گیاہے۔
واضح رہے کہ 28جولائی کو ڈالر 239روپے 94پیسے پر پہنچ تھا،شہباز حکومت کے دوران ڈالر 57روپے 7پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، عمران خان کے 4سالہ دور میں 58روپے 8پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا.