بالوں کے حسن وافزائش کا نیا طریقہ سامنے آگیا

dry shampoo
کیپشن: dry shampoo
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کےلئے بالوں کی دیکھ بھال کا جدید طریقہ سامنے آگیا۔ اب ’’ ڈرائی شیمپو‘‘ کیجئیے بال گیلے کرنے اور سکھانے کا جھنجٹ ختم ہوا۔

 بال دھونے کے لئے پانی کی ضرورت تو بہرحال پڑے گی یا نہیں؟ بڑا سوال ہے لیکن اس کا جواب دیا ہے ڈرائی شیمپو کی جدید ایجاد نے۔۔ذرا سوچئے کہ آپ کی آنکھ ساڑھے نو بجے صبح کھلی ہو اور آپ کو ساڑھے دس بجے تک لازماً دفتر پہنچنا ہو اور بال بھی میلے سے لگ رہے ہوں،ظاہر ہے کہ اس صورت میں پریشانی تو بڑھے گی۔ مسئلے کا حل ڈرائی شیمپو ہے۔

یہ اسی لئے مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ ملازمت پیشہ خوالشن یا کالج جانے والی طالبات وقت اور وسائل کی بچت بھی کر لیں اور صفائی ستھرائی کے مقاصد بھی حاصل کر لیں۔یہ ڈرائی شیمپو پاکستان سمیت  دنیا کے کئی ممالک میں دستیاب ہے۔روغنی بالوں کو روزانہ دھونا پڑتا تھا اس سے بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے اور نشوونما پر بھی منفی اثر پڑتا ہے لہٰذا خواتین کے بالوں سے چکنائی دور کرنے کے لئے اس نئی پراڈکٹ سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔اگر آپ نے بال ترشوائے یا کوئی اسٹائلش ہیئر کٹ کروایا ہے اور آپ چاہتی ہیں کہ اس نئے ہیئر کٹ کو Blow Dry کے ساتھ کچھ روز ایسے ہی قائم رکھا جائے تو پھر یہی نیا شیمپو آپ کے لئے موزوں ہے۔یہ اس وقت بھی کارآمد ہوتا ہے جب کبھی پانی کی کمی ہو۔اس کے علاوہ سفر کے دوران یا بچوں کو Camping کے دوران جگہ اور پانی وافر مقدار میں میسر نہ آسکے تو وہ اپنے ہمراہ ڈرائی شیمپو لے جا سکتے ہیں تاکہ حتیٰ الامکان حد تک چکنائی اور مٹی کے ذرات کی صفائی ہوتی رہے۔

ڈرائی شیمپو کس طرح کام کرتا ہے؟

یہ ہیئر اسپرے کی طرح بوتل میں دستیاب پاؤڈر کی شکل میں یعنی خشک مٹیریل ہوتا ہے۔اسے جڑوں میں ملا جاتا ہے تاکہ تیل کو جذب کرکے بالوں کو اصلی حالت میں لوٹا دے اور یوں محسوس ہو کہ آپ نے ابھی ابھی بالوں کو دھو کر خشک کیا ہے۔یہ شیمپو ایروسول Propellants،کنڈیشننگ اور چکنائی جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مادوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔اس میں خوشبو کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔استعمال کرنے کے بعد اس کی بھینی بھینی مہک محسوس کی جا سکتی ہے۔

کس صورت میں دستیاب ہے
ایروسول اسپرے:ڈرائی پاؤڈر اور گاڑھے مائع شکل میں پمپ والی بوتلوں میں بھی دستیاب ہے۔پمپ کے ذریعے تھوڑا سا شیمپو نکال کر بالوں کی جڑوں اور سروں پر لگا دیا جائے یا بالوں کی لٹوں کو تقسیم کرکے اسپرے کر لیا جائے۔یہ بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے اگر نہ ملے تو آن لائن آرڈر کیا جا سکتا ہے۔حساس جلد کی حامل  خواتین کے لئے یہ نامیاتی اجزاء کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔