معروف کامیڈین 41 روز وینٹی لیٹر پررہنے کےبعد دم توڑ گئے 

Sep 21, 2022 | 10:59 AM

  ایک نیوز نیوز: کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال، دل کا دورہ پڑنے پر ایمس اسپتال میں داخل تھے جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور ان کا علاج چل رہا تھا۔

مشہور کامیڈین راجو سریواستو کا 58 سال کی عمر میں  دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔  یادرہے 10 اگست کو جم میں ورزش کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا۔ وہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ دریں اثنا، ان کے خاندان اور ساتھی کارکنوں کی طرف سے مسلسل اپ ڈیٹس موصول ہو رہی تھیں۔ دوران علاج ان کی صحت میں بہتری کی خبریں بھی آئی تھیں ۔

راجو نے اپنے کیرئرکا آغاز 80 کی دہائی سے کیا تھاتاہم انہیں مقبولیت اسٹینڈ اپ کامیڈی رئیلٹی شو ’’ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج 2005‘‘سے حاصل ہوئی ۔ انہوں نے بہت سے ہٹ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’ میںنے پیار کیا ‘‘ بازی گر‘‘  ممبئی ٹو گوا ری میک ‘‘ شامل ہیں وہ فلم ڈویلپمنٹ کونسل اتر پردیش کے چئیرمین بھی تھے۔

مزیدخبریں