روس میں شمولیت،یوکرین کےمتعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

روس میں شمولیت،یوکرین کےمتعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان
کیپشن: روس میں شمولیت،یوکرین کےمتعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

ایک نیوز نیوز: روس کے زیرِ کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا نے روس میں شمولیت کے لیے 23 سے 27 ستمبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔

دوسری جانب یوکرین نے ان ریفرنڈمز کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بے معنی قرار دے دیا ہے۔

اس کے علاوہ  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی مذمت کی ہے اور نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اُدھر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔