ایک نیوز نیوز: محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی جس کے مطابق گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے اور20کلو آٹے کے تھیلے کی قمیت 1295مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے اور آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ادھر محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا۔