انتونیوگوتریس کی ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مدد کی اپیل

Sep 21, 2022 | 00:31 AM

ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے تمام ممالک سے فوسل فیول استعمال کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم سے گلوبل وارمنگ اور مہنگائی میں اضافے کا ازالہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے کم سے کم ذمہ دار ملک کو زیادہ تباہی کا سامنا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اصلاحی مالیاتی ڈھانچہ تیار کریں اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے قبل پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق ایک تقریب اور استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد 2030ء کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اور دنیا میں تیزی سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔

یو این سیکریٹری جنرل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک پر زور دیا کہ وہ امن اور یکجہتی کے ذریعے بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں اور دنیا کو دوبارہ بحالی کی طرف لائیں۔

مزیدخبریں