آئمہ بیگ کی منگنی کیوں ٹوٹی ؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

Sep 21, 2022 | 00:23 AM

ایک نیوز نیوز:برطانوی اداکارہ نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پرشہبازشگری کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ماڈل اور اداکارہ طلولہ مایر نے آئمہ بیگ پر شہباز شگری کودھوکا دینے کا الزام لگایا ہے ۔برطانوی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے چونکادینے والے انکشافات کئے ہیں ۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے رشتہ توڑا ہے۔
برطانوی ماڈل کے مطابق آئمہ بیگ کے ان کے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔

ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے اچانک بریک اپ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ۔دونوں کی علیحدگی پر مداح حیران رہ گئے ۔

مزیدخبریں