ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کل وزیر اعظم سے ملاقات کرےگا

Sep 21, 2021 | 14:09 PM

admin
اسلام آباد: ورلڈ کپ کے لیے منتخب قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کرےگا۔وزیر اعظم پاک نیوزی لینڈ سیریزمنسوخی کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی موجود ہوں گے۔ملاقات کا مقصد میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانا ہے، 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کا پابند کیا ہوا ہے تاکہ میگا ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔

یاد رہے کہٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا ۔ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزیدخبریں