لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور : صوبائی دارلحکومت میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

ایک نیوز نیوز کے مطابق لاہور میں علی الصبح ہی بادل گھر آئے اور تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ، مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی جبکہ کئی علاقے بارش سے محروم بھی رہے ۔

پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مغلپورہ میں 33 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 53، تاج پورہ میں 5 اور چوک ناخدا میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ فرخ آباد میں 22 ملی میٹر، گلشن راوی میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ داتا دربار، لکشمی چوک، گلشن راوی، مغلپورہ، تاج پورہ، وسن پورہ، مزنگ، اسلام پورہ سمیت ملحقہ علاقے تالاب بن گئے۔

بارش کے بعد لیسکو کے 70 سے زائد فیڈر سے بجلی کی ترسیل بھی معطل ہوئی جس سے شہریوں کو پانی کی تھوڑی بہت قلت کا سامنا کرنا پڑا۔