چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

Oct 21, 2024 | 23:55 PM

 ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی  کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،شائستہ پرویز ملک، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر علی ظفر، سید نوید قمر کمیٹی کا حصہ ہوں گے، نوٹیفکیشن کےمطابق رعنا انصار ، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا،سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں،خصوصی کمیٹی آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت تشکیل دی گئی۔

علاوہ ازیں نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرری  کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہو گا ۔

اجلاس میں نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ،سپریم کورٹ کے تین  سینئر ترین ججز میں سے نئے چیف جسٹس منتخب ہوں گے۔

مزیدخبریں