ن لیگ نے قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے تین نام دیدیئے 

Oct 21, 2024 | 21:57 PM

ایک نیوز: پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلا س کل ہوگا ، مسلم لیگ ن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے  3 نام دیدیئے گئے۔   

پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا پہلا اجلاس کل طلب  کرلیا گیا ،اجلاس کل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا تقرر کرے گی ،کمیٹی کل ہی نئے چیف جسٹس  کیلئے  وزارت قانون کے ذریعے تین  سینئر  موسٹ ججز کا پینل مانگے گی  ۔  

 پارلیمانی ذرائع کےمطابق  بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج رات ہی جاری ہونے کا امکان  ہے ، اکثر جماعتوں نے اپنے اراکین کے نام دے دئیے سینیٹ سے چار نام سپیکر کو بھجوا دئیے  ہیں۔ 

ذرائع کےمطابق  پیپلز پارٹی کی نمائندگی فاروق نائیک کریں گے ، ن لیگ کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے علی ظفر رکن مقرر جے یو آئی ف کی نمائندگی سینیٹر کامران مرتضیٰ کریں گے ۔ 

لیگی ذرائع کےمطابق  مسلم لیگ ن  نے خواجہ آصف احسن اقبال اور شائستہ پرویز کے ناموں پر غور کیا ہے،ایم کیو ایم فاروق ستار اور امین الحق کے ناموں پر غور کررہی ہے ،چیئرمین سینیٹ کا سپیکر ایاز صادق کو جوابی خط موصول پارلیمانی کمیٹی  کیلئے سینیٹ کے چاروں ناموں سے آگاہ کیا گیا ہے۔   

مزیدخبریں