نئی آئینی ترمیم کے بعد کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل 

Oct 21, 2024 | 18:27 PM

 ایک نیوز: پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل کا معاملہ ، نئی آئینی ترمیم کے بعد کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل  کردیا گیا۔  

پارلیمانی ذرائع کےمطابق  نئی آئینی ترمیم کے بعد کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل  کردیا گیا،اب پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی ،متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی دی جائے گی ،متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،سنی اتحاد کونسل ،ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی نمائندگی ہوگی،باقی کسی جماعت کا کوئی رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوگا ۔  

ذرائع کےمطابق  حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہوگی ،مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی سے تین اور سینیٹ سے ایک رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوگا ،پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے دو اور سینیٹ سے ایک رکن کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز  دی گئی ہے،سنی اتحاد کونسل کے بھی قومی اسمبلی سے دو اور سینیٹ سے ایک رکن شامل ہوگا ،ایم کیو ایم کے ایک رکن کو قومی اسمبلی سے نمائندگی ملے گی ،جے یو آئی ف کے ایک رکن کو سینیٹ سے نمائندگی ملے گی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر کام جاری  ہے، مذکورہ پارلیمانی جماعتوں کی طرف سے نام موصول ہوتے ہی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔   

مزیدخبریں